وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر دو روزہ سرکاری دورہ پر ماریشس پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیرموصوف ماریشس کے وزیر اعظم Pravind Jugnauth سے ملاقات کریں گے اور ماریشس کے دیگر سینئر وزرا کے ساتھ باہمی میٹنگ بھی کریں گے۔ وہ ماریشس کے دیگر سرکردہ لیڈروں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ، باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جامع طور پر جائزہ لینے کیلئے دونوں فریقوں کو ایک موقع فراہم کرے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ یہ دورہ بھارت-ماریشس تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے اور یہ بھارت کی ’پڑوسی سب سے پہلے کی پالیسی‘ ویژن ساگر کی عکاسی کرتا ہے نیز عالمی خطہئ جنوب کے تئیں بھارت کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ یہ کثیر جہتی باہمی تعلقات اور قریبی عوام سے عوام کے رابطے کو مزید گہرا کرنے کے تئیں عزم کا اعادہ بھی کرتا ہے۔
Site Admin | July 16, 2024 2:29 PM