کل رات وسطی ایران میں ایک بس حادثے میں کم سے کم 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس بس میں پاکستان سے شیعہ زائرین عراق جارہے تھے۔ بس میں 51 زائرین سوار تھے اور یہ امام حسین کے چہلم میں شرکت کے لئے وہاں جارہے تھے۔ اس وقت تقریباً 20 لاکھ شیعہ مسلمان زیارت کے لئے کربلا گئے ہوئے ہیں، جو نجف سے تقریباً 80 کلومیٹر دور واقع ہے۔ آج صبح سویرے سیستان اور بلوچستان صوبے میں ایک دوسرے بس حادثے میں چھ افراد کی جانیں تلف ہوگئیں اور 18 دوسرے زخمی ہوگئے۔x
Site Admin | August 21, 2024 2:18 PM