ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:21 PM

printer

ایران کے شہر تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر حملہ آور کی طرف سے چلائی گئی گولیوں کے سبب دو جج ہلاک ہوگئے

ایران کے شہر تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر حملہ آور کی طرف سے چلائی گئی گولیوں کے سبب دو جج ہلاک ہوگئے۔ سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ سپریم کورٹ کے تین ججوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ایک جج زخمی ہوگئے۔ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حملہ آور نے گولیاں چلانے کے فوراً بعد خود کو بھی ہلاک کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے کا مقصد ابھی تک غیر واضح ہے۔ حملہ آور کا عدالت میں کوئی معاملہ التوا میں نہیں تھا اور دونوں ججوں کی صدارت والی شاخوں میں سے کسی کا بھی مؤکل نہیں تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں