ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 13, 2025 10:01 PM

printer

ایران کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران اور امریکہ 19 اپریل کو دوسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات منعقد کریں گے

ایران کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران اور امریکہ 19 اپریل کو دوسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات منعقد کریں گے۔ وزارت نے کہا کہ دونوں ملکوں نے عمان کی راجدھانی مسقط میں ایک تعمیری ماحول میں ہفتے کو یہ مذاکرات مکمل کئے تھے۔

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکہ کے،  مشرقِ وسطیٰ امور کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff کے درمیان ڈھائی گھنٹے کی میٹنگ میں، ایران کے نیوکلیائی پروگرام اور اُس پر عائد بندشوں میں کمی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفود کے سربراہان نے، عمان کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں یہ مختصر ملاقات کی۔

عراقچی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ بات چیت پرامن ماحول میں ہوئی اور ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ جس کا مقصد جلد ایک سمجھوتہ کرنا تھا۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے اگلے دور میں ایک عام  فریم ورک تیار کرنے سے اتفاق کیا۔ امید ہے کہ اگلے دور کی یہ بات چیت اسی سطح پر ہفتہ کو منعقد کی جائے گی جو اندازے کے مطابق مسقط میں نہیں ہوگی۔

یہ بات چیت امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے، متحدہ عرب امارات کے ذریعے مارچ میں ایک خط بھیجے جانے کے بعد کی گئی ہے، جس میں مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

 ایران نے اس خط کے موصول ہونے کی تصدیق کی اور اِن بالواسطہ مذاکرات کے لئے تیار رہنے کا اشارہ دیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں