ایران کے سابق وزیر صحت اور مصلح مسعود Pezeshkian ایران کے چودہویں صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انھوں نے اپنے حریف سعید جلیلی کو شکست دی۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان وہاں کَل پھر ووٹنگ ہوئی تھی۔ ایران میں جون کی 28 تاریخ کو صدارتی چناؤ ہوا تھا، جس میں Pezeshkian نے مجموعی ووٹوں میں سے 42 اعشاریہ چھ فیصد، جبکہ جلیلی نے 38 اعشاریہ آٹھ فیصد ووٹ حاصل کیے۔ کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا، جو صدارتی چناؤ جیتنے کیلئے ضروری ہے، اِسی لیے وہاں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
Site Admin | July 6, 2024 2:46 PM