ایتھوپیا میں 71 افراد اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب مسافروں سے بھرا ہوا ایک ٹرک ندی میں جاگرا۔ حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں 68 مرد اور تین عورتیں شامل ہیں۔ ایتھوپیا کی راجدھانی Addis Ababa کے 300 کلو میٹر جنوب میں Sidama صوبے میں کَل یہ واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو پُل نہیں دِکھائی دیا اور ٹرک ندی میں جاگرا۔ حکومت کے نشریے ایتھوپین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن EBC نے بھی خبر دی ہے کہ یہ مسافرین ایک شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ ایتھوپیا، افریقہ کا ایک زیادہ آبادی والا ملک ہے اور یہاں پر سڑک حادثات قدرِ معمول ہیں۔
Site Admin | December 30, 2024 9:34 PM
ایتھوپیا میں 71 افراد اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب مسافروں سے بھرا ہوا ایک ٹرک ندی میں جاگرا۔
