ایتھوپیا میں، مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی Geze Gofa ضلع میں کل صبح یہ بھیانک واقعہ پیش آیا۔ ایک مقامی افسر کے مطابق عورتوں اور بچوں سمیت 55 سے زیادہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ بچاؤ کارروائی جارہی ہے لہذا مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایتھوپیا میں بارش کا موسم جاری ہے جو جولائی میں شروع ہو کر امکان ہے کہ نصف ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس مشرقی افریقی ملک کے کچھ حصوں میں کبھا کبھار موسلا دھار بارش سے مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے پیش آجاتے ہیں۔
Site Admin | July 23, 2024 9:42 PM