August 5, 2024 9:49 PM

printer

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کو جانے اور آنے والی اپنی پروازوں کو فوری طور سے منسوخ کردیا ہے

ایئرانڈیا نے ڈھاکہ جانے اور آنے والی اپنی پروازوں کی طے شدہ کارروائیوں کو فوری طور سے منسوخ کردیا ہے۔ ایک بیان میں ایئر انڈیا نے کہا کہ وہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور کنفرم بُکنگ والے مسافروں کو ڈھاکہ سے آنے اور جانے کا سفر کرنے کیلئے ری شیڈولنگ اور منسوخی کے چارجز کو ایک بار مستثنیٰ کرکے مدد فراہم کررہی ہے۔ مسافر مزید معلومات کیلئے ٹیلی فون نمبر 011 – 69 32 93 33 یا 011 – 69 32 99 99 پر بھارت کے چوبیسوں گھنٹے ساتوں دن دستیاب کنٹیکٹ سینٹر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے مدنظر سرحدی حفاظتی فورس، BSF نے آج کہا کہ بھارت – بنگلہ دیش سرحد پر ابھی تک صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ BSF کے سرکاری ذرائع نے کہا کہ BSF کے ڈائریکٹر جنرل پہلے ہی مشرقی کمان میں موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر صورتحال پر قریبی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی غیرمتوقع صورتحال سے نمٹا جاسکے نیز حالیہ صورتحال کے بارے میں فوج الرٹ پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں