August 2, 2024 9:59 PM

printer

ایئر انڈیا نے مشرقی ایشیا خطے میں کشیدگی کے تناظر میں تل ابیب کو جانے والی اور وہاں سے آنے والی سبھی پروازوں کو 8 اگست 2024 تک فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے

ایئر انڈیا نے تل ابیب کو جانے والی اور وہاں سے آنے والی سبھی پروازوں کو 8 اگست 2024 تک فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِن پروازوں کو مغربی ایشیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں حفاظتی نقطہئ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے معطل کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا نے زور دے کر کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اُس کی اولین ترجیح ہے۔
اس مدت کے دوران کنفرم بکنگ والے مسافروں کو ری-شیڈولنگ اور ٹکٹ منسوخی کے جرمانے پر مکمل چھوٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ ایئر انڈیا نے مزید کہا کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر اطلاعات بھی فراہم کرے گا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ہوائی سفر کی حفاظتی صورتحال بھی متاثر ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں