ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 31, 2025 9:36 PM

printer

اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو ہونے والے دلّی اسمبلی انتخابات میں ایک کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان دلّی کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو ہونے والے دلّی اسمبلی انتخابات میں ایک کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان دلّی کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ دلّی کے اعلیٰ انتخابی افسر R Alice Vaz نے میڈیا کے افراد کو قومی راجدھانی میں چناؤ کی تیاریوں سے متعلق جانکاری فراہم کی۔
الیکشن کمیشن شہر میں انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے ووٹ دہندگان کی سہولت کے اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں پولنگ اسٹیشنوں میں RAMPS، وھیل چیئرز، طبی ٹیمیں اور کرش خدمات شامل ہیں۔ بوتھ کی آسانی سے شناخت کیلئے کلر کوڈڈ نظام کا استعمال کیا جائے گا۔ دو ہزار 969 احاطوں میں ایک ہزار 400 کے قریب پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ اس میں سے 733 پولنگ اسٹیشنز معذور افراد کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ پولنگ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور تمام پولیس اسٹیشنوں کو یقینی کم سے کم سہولت کی پالیسی کے تحت ضروری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی قطار کے نظام سے ووٹروں کو قطار سے بچنے کیلئے پولنگ مراکز پر ریئل ٹائم بھیڑ کی حالت کو چیک کرنے میں مدد کرے گا۔
ووٹروں کی مدد کیلئے تقریباً 9 ہزار تربیت یافتہ رضاکاروں کو تعینات کیا جائے گا اور ہیلپ لائن نمبر 1950 اور سکشم ECI ایپ کے ذریعے پک اور ڈراپ کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔
دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی تشہیر کرنے کیلئے صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں۔ شہر میں روڈ شوز، ریلیاں، عوامی جلسے اور گھر گھر جاکر ووٹ مانگے جارہے ہیں۔ سبھی سیاسی پارٹیوں کے ممتاز رہنما اور امیدوار ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
وزیر اعظم اور سینئر بی جے پی لیڈر نریندر مودی نے کہا کہ دارالحکومت دلّی کو شہر کی تیز رفتار ترقی کیلئے ڈبل انجن کی حکومت کی ضرورت ہے۔ نئی دلّی کے دواریکا علاقے میں آج ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ دلّی کے لوگوں کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے، جو غریبوں کو گھر مہیا کرے، دلّی کی جدیدکاری کیلئے کام کرے اور ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے جیسی امیدوں کو پورا کرے۔
انھوں نے عام آدمی پارٹی کی قیادت والی حکومت میں بدعنوانی اور دیگر ریاستوں میں انتخابات جیتنے کیلئے لوگوں کو لوٹنے کا الزام لگایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بی جے پی دلّی میں اقتدار میں آتی ہے تو دلّی نہ صرف دارالحکومت کا ماڈل ہوگی بلکہ دیہی علاقوں کیلئے بھی ایک مثال بنے گی۔
دیگر پارٹی لیڈران، جن میں اتراکھنڈ اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور متعدد دیگر رہنما بھی ووٹروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیو بھگونت مان اور پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی آج کے مختلف اسمبلی حلقوں میں ریلیاں کیں۔
سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی مادی پور علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ وہیں پارٹی کی ممبرپارلیمنٹ پرینکا گاندھی بھی نانگلوئی اور مصطفی آباد میں ایک ریلی اور روڈ شو کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں