بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے کہا ہے کہ اگلے دس سال میں 96 بحری جہازوں اور آبدوزوں کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے بتایاکہ 62 بحری جہازوں اور ایک آبدوز کی تعمیر کا کام چل رہا ہے اور اگلے سال تک ہر مہینے ایک بحری جہاز بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ نئی دِلی میں بحریہ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں سالانہ پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے ایڈمرل ترپاٹھی نے کہاکہ بحریہ کا دن اوڈیشہ کے شہر پوری میں اِس مہینے کی چار تاریخ کو منایا جائے گا۔پاکستان کی بحریہ کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیت کے بارے میں بحری فوج کے سربراہ نے کہاکہ پاکستانی بحریہ کے کئی بحری جہاز اور آبدوزیں چین کی مدد سے بنائی جارہی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین، پاکستان کی بحریہ کو زیادہ مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت ہمسایہ ملکوں سے لاحق سبھی طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
Site Admin | December 2, 2024 2:46 PM