ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 2, 2024 9:59 AM

printer

اکتوبر کے مہینے میں جی ایس ٹی کی وصولی، ابھی تک کی سب سے زیادہ وصولی کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔  یہ وصولی ایک اعشاریہ آٹھ سات لاکھ کروڑ روپے رہی۔

اکتوبر میں، اشیا اور خدمات کی، مجموعی ٹیکس وصولی میں  9 فیصد اضافہ ہوکر یہ ایک اعشاریہ آٹھ سات لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی۔ یہ اضافہ گھریلو فروخت اور GST وصولی پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ وصولی ابھی تک کی سب سے زیادہ وصولی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

مرکزی GST وصولی اِس ماہ کے دوران 33 ہزار 821 کروڑ روپے، ریاستی GST وصولی 41 ہزار 864 کروڑ روپے، مربوط IGST  وصولی 99 ہزار 111 کروڑ روپے اور محصول کی رقم 12 ہزار 550کروڑ روپے رہی۔

اکتوبر 2023 میں کُل وصولی ایک اعشاریہ سات دو لاکھ کروڑ روپے تھی جبکہ اکتوبر 2024 میں یہ دوسرے نمبر کی  سب سے زیادہ وصولی رہی۔

اپریل 2024 میں سب سے زیادہ وصولی دو اعشاریہ ایک صفر لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی تھی۔

GST وصولی کی اِس رقم سے، بھارتی معیشت کے صحتمند رجحان کا پتہ چلتا ہے۔ اِس اضافے کی وجہ گھریلو کھپت اور درآمداتی سرگرمیاں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی وصولی میں یہ اضافہ تہواروں کے موقع پر اشیا کی فروخت اور جی ایس ٹی وصولی پر  بہتر عمل درآمد کی وجہ سے ہوا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں