ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 10, 2024 3:40 PM

printer

اڑتیسویں قومی کھیل کود مقابلے اگلے سال اٹھائیس جنوری سے چودہ فروری تک اتراکھنڈ میں منعقد ہوں گے۔

 38ویں قومی کھیل کود مقابلے اگلے سال 28 جنوری سے 14 فروری تک اتراکھنڈ میں منعقد ہوں گے۔ اس مہینے کی 25 تاریخ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی میٹنگ کے دوران قومی کھیلوں کا مکمل پروگرام پیش کیا جائے گا۔ قومی کھیلوں کے علاوہ اتراکھنڈ موسمِ سرما کے قومی کھیلوں کی بھی میزبانی کرے گا۔ نئی دلّی میں حالیہ میٹنگ کے دوران اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ اتراکھنڈ، کھیلوں کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تقریب کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور وہاں آنے والے دوسرے لوگوں کو شاندار سہولتیں فراہم کرنے کے عہد کو بھی اجاگر کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں