ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 6, 2025 9:22 PM

printer

اڑتیسویں سورج کُنڈ بین الاقوامی کرافٹ میلہ، جو فنون، دستکاری، رنگوں، موسیقی اور ثقافتی ورثے کا ایک منفرد سنگم ہے، کل سے فریدآباد میں شروع ہو رہا ہے

اڑتیسویں سورج کُنڈ بین الاقوامی کرافٹ میلہ، جو فنون، دستکاری، رنگوں، موسیقی اور ثقافتی ورثے کا ایک منفرد سنگم ہے، کل سے فریدآباد میں شروع ہو رہا ہے۔ سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اِس موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروگرام کی صدارت، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کریں گے۔ میلے کے تعلق سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت اور ثقافت کے وزیر ڈاکٹر اروند شرما نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور اڈیشہ، میلے میں تھیم ریاستوں کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ، دنیا بھر کے بین الاقوامی دستکاروں اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی آرٹ، دستکاری اور ہنر کا مظاہرہ کریں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے قومی اتحاد، ثقافت اور آرٹ کو مضبوطی فراہم کرنے کی بات کو اجاگر کرتے ہوئے سیاحت کے وزیر مملکت نے کہا کہ یہ میلہ، بھارت کی گوناگونیت کا مظاہرہ کرنے اور وزیر اعظم مودی کے ویژن کو حقیقت کی شکل دینے کی ایک موزوں مثال ہے۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ میلے میں شرکت کرنے والے سیاحوں کی سہولت کیلئے دلّی میٹرو ریل کارپوریشن کے ساتھ مفاہمت نامے کے ایک اقرار نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
عام دنوں میں ٹکٹ کی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ختم ہفتہ یہ قیمت 180 روپے ہوگی۔ بچوں کیلئے ٹکٹ میں رعایت کی گنجائش ہے۔ معمر اور معذور افراد کیلئے میلے میں ای- رکشا کا بندوبست کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی شرکت کو بڑھانے کیلئے گرو گرام، بلبھ گڑھ، ISBT کشمیری گیٹ، کناٹ پلیس اور تغلق آباد میٹرو اسٹیشنوں سے Shuttle بس سروس بھی شروع کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں