ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے نیپال کے سفارت خانے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھونیشور میں KIIT یونیورسٹی میں نیپال کی ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے نیپال کے سفارت خانے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھونیشور میں KIIT یونیورسٹی میں نیپال کی ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ جناب ماجھی نے کل نیپال سفارت خانے کے دو نمائندوں سے ملاقات کی اور انھیں یقین دلایا کہ KIIT  کیمپس میں امن اور نارمل حالات بحال کئے جائیں گے۔ وہاں سینکڑوں نیپالی طلبا زیر تعلیم ہیں۔ انھوں نے واقعہ کے بعد اڈیشہ سے روانہ ہوچکے طلبا پر بھی زور دیا ہے کہ وہ کیمپس لوٹ آئیں اور اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

اڈیشہ حکومت نے کیمپس کے اندر ہراساں کئے جانے کے بعد طالبہ کی مبینہ خوکشی کے معاملے کی جانچ کرنے کی غرض سے، محکمہئ داخلے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

یہ خبریں ہماری ویب سائٹ: news on air.com slash urdu پر بھی دستیاب ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں