وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا کہ بھارت ایک جدید، سبھی کی شمولیت والے اور ترقی پذیر معاشرے کی تشکیل کیلئے دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنے کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد بالکل منفرد ہے، کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک، جمہوری ڈھانچے میں منفرد انداز سے ترقی کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے زور دیا کہ اس سفر کا منتر آگے بڑھنا ہے، جیسا کہ وزیراعظم مودی کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی اور روایت دونوں محاذ پر آگے بڑھتے رہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ نوجوان یقینی طور پر اس کوشش کی رفتار کو تیز کرنے اور ہمارے اہداف کو حاصل کرنے کا ایک اہم عنصر ثابت ہوسکتے ہیں۔
نوجوانوں کے امور کی مرکزی وزارت اور اڈیشہ سرکار کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بھوبنیشور میں منعقدہ یوتھ پرواسی بھارتی دِوس کنونشن سے آج صبح خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے ابھی اَمرِت کال میں وِکست بھارت کی طرف اپنا سفر شروع کیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ تیزی کے ساتھ جاری تبدیلیوں کے پیش نظر یہ بھی ضروری ہے کہ ہم بیرون ملک مقیم بھارتیوں کو مسلسل اپنے ساتھ جوڑنے کی کوششوں کو جاری رکھیں۔ اس کنونشن میں مرکزی وزراء کیریتی وَردھن سنگھ، Pabitra Margherita، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، رکشا نِکھل کھڑسے اور اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی نے شرکت کی۔