اڈیشہ میں شدید سمندری طوفان ’دانا‘ سے ساحلی اضلاع بھدرک، کیندر پاڑہ، بالاسور، میور بھنج اور جگت سنگھ پور میں زرعی اراضی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دانا کے زیر اثر ہزاروں ہیکٹیئرز زرعی اراضی زیر آب ہے اور ایک اعشاریہ سات-پانچ لاکھ ہیکٹیئرز کھڑی فصل شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے ایک مرکزی ٹیم جلد ہی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور اپنی رپورٹ داخل کرے گی۔ شدید سمندری طوفان نے کئی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ کئی گاؤں اب بھی بارش کے پانی میں غرق آب ہیں اور اصل حصے سے اُن کا رابطہ منقطع ہے۔اس دوران ’دانا‘ سمندری طوفان کے سبب گزشتہ کچھ روز سے موسلا دھار بارش کے تناظر میں میور بھنج اور بالاسور اضلاع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ Budhabalanga، Subarnarekha اور Kanshbansh دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ انتظامیہ، دریاؤں میں سیلاب سے پیدا شدہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
Site Admin | October 26, 2024 9:32 PM