August 22, 2024 2:41 PM

printer

   اڈیشہ میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگر بیس شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

        اڈیشہ میں آج صبح Ganjam ضلعے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگر 20 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک پرائیویٹ بس ایک تیل کے ٹینکر سے ٹکراگئی۔ یہ بس بھوانی پٹنہ سے Berhampur جارہی تھی۔ زخمیوں کو Berhampur کے MKCG میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  یہ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ تیل ٹینکر کا ڈرائیور اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹینکر سڑک کے کنارے ایک چائے کی دکان سے جا ٹکرایا، جس کی زد میں وہاں بیٹھے تین افراد آگئے۔ بس کا ایک مسافر بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں