اڈیشہ میں، DANA سمندری طوفان سے بری طرح متاثر کیندر پاڑہ، بھدرَک، بالاسور اور جگت سنگھ پور کے ساحلی علاقوں میں معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے راحت اور بحالی کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ NDRF، ODRAF، فائر سروسز، توانائی اور دیگر محکمے کے عملے کے افراد چوبیسوں گھنٹے کام کر رہے ہیں تاکہ آج رات تک سڑک رابطے اور بجلی کی فراہمی کو بحال کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی آج صبح سے بھوبنیشور میں سمندری طوفان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور انھوں نے متاثرہ اضلاع کے کلکٹروں سے کہا ہے کہ وہ طوفان DANA سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں اور اپنی رپورٹ آج فراہم کریں۔
جناب مانجھی نے کہا کہ ریاست نے اپنے ”صفر جانی نقصان کے مشن“ کو حاصل کیا ہے کیونکہ شدید سمندری طوفان کی وجہ سے کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ طوفان DANA، جو اڈیشہ ساحل پر Bhitarkanika نیشنل پارک اور دھرما کے دوران گذشتہ رات تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہا، اب کمزور پڑ کر گہرے دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے اور 7 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمالی اڈیشہ سے گذر رہا ہے۔ اس نے بہت سے علاقوں میں بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا ہے، بڑے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو بڑی تعداد میں اکھاڑ پھینکا ہے، چھپر اور Asbesto کے مکانات نیز خطے میں دھان کے ہزارہا ہیکٹر کھیتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے مغربی بنگال کے Midnapore، جھارگرام اور جنوبی چوبیس پرگنہ اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کولکاتا میں شمالی چوبیس پرگنہ، ہاوڑہ، ہُگلی، بنکورہ اور پرولیا ضلعوں میں Orange الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج دوپہر ضلعے کے عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ محترمہ ممتا بنرجی نے پریس کو مطلع کیا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی فورس NDRF اور SDRF صورتحال کے بہتر ہونے تک مستعد رہیں گی۔ اِس دوران IMD نے ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کیلئے خبردار کیا ہے۔
Site Admin | October 25, 2024 9:20 PM