سمندری طوفان Dana تین کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اوڈیشہ کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے اور اِس کے کَل رات یا جمعہ کی صبح کیندرپاڑہ اور بالاسور ضلعے کے ساحل کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اوڈیشہ سرکار نے جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، بھدرک اور بالاسور ساحلی اضلاع کی انتظامیہ کو انتہائی چوکس کردیا ہے۔ تمام دیگر ساحلی اضلاع کو بھی چوکسی برتنے کو کہا گیا ہے، کیونکہ شدید سمندری طوفان سے اوڈیشہ کے پورے ساحلی علاقے کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 14 ساحلی اور پڑوسی اضلاع میں سبھی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں تین دن تک بند کردی گئی ہیں۔×
Site Admin | October 23, 2024 3:30 PM
اڈیشہ انتظامیہ نے سمندری طوفان دانا کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچائے جانے کا کام جاری ہے اور اسکول اور کالج تین دن کیلئے بند کردیئے گئے ہیں
