اڈیشہ، شدید سمندری طوفان ’Dana‘ کے امکانی اثرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے جمعرات کی صبح آنے کا امکان ہے۔ ریاستی سرکار، ساحلی ضلعوں میں رہنے والے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر، جامع اقدامات کر رہی ہے۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت اور غیر سرکاری ایجنسیوں کے درمیان اشتراک کی کوششوں کے سلسلے میں بھوبنیشور میں اعلیٰ سطح کی میٹنگیں ہوئی ہیں۔ آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی اور آفات سے نمٹنے والی اڈیشہ ریاستی اتھارٹی کو انتہائی چوکس کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مرتُنجے مہاپاترا نے کہا ہے کہ سمندری طوفان، بدھ کو مشرقی وسطی خلیج بنگال کے اوپر بنے گا اور جمعرات کو اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں اثر انداز ہوگا، جس کے زیر اثر 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
بدھ کو اڈیشہ کے ساحلی ضلعوں میں شدید بارش کا امکان ہے جبکہ ریاست میں جمعرات اور جمعے کو بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔
ساحلی اڈیشہ میں سمندری طوفان آنے کا سلسلہ 1999 سے خطرناک حد تک تیز ہوگیا ہے۔ 1999 کے بعد سے اڈیشہ میں 9 سمندری طوفان آئے ہیں۔ اِن میں سے دو انتہائی تباہ کن تھے۔ 2013 میں Phailin اور 2019 میں Fani۔ اڈیشہ ایک بار پھر شدید سمندری طوفان ’Dana‘ سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جو اُس کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ریاستی سرکار، ہر سطح پر تیاریاں کر رہی ہے تاکہ ساحلی ضلعوں میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت کی جاسکے اور اُنھیں سبھی ضروری اشیاء اور حفظانِ صحت سے متعلق سہولتیں دستیاب کرائی جاسکیں۔
Site Admin | October 20, 2024 9:41 PM