اڈیشہ، آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا، AB PM-JAY نافذ کرنے والی 34 ویں ریاست بن گئی ہے۔ اس سلسلے میں کَل نئی دلّی میں قومی صحت اتھارٹی اور صحت و خاندانی بہبود کے محکمے، حکومت اڈیشہ نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس اسکیم کے تحت ہر کنبے کو اسپتالوں میں علاج ومعالجہ کیلئے پانچ لاکھ روپے سالانہ کا صحت کَوریج فراہم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 8 کروڑ افراد سے زیادہ افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا جاچکا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے نفاذ پر اڈیشہ کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ اسکیم سستی قیمتوں پر اعلیٰ ترین صحت خدمات کو یقینی بنائے گی۔ اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صرف مغربی بنگال اور دلّی باقی رہ گئے ہیں، جہاں یہ اسکیم نافذ نہیں کی گئی ہے۔×