اپوزیشن کے ”آئی این ڈی آئی اے“ کے ارکان پارلیمنٹ، آئین کی نقول کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچے۔ کانگریس، ترنمول کانگریس، DMK، بائیں بازو کی پارٹیوں اور دیگر پارٹیوں کے ارکانِ پارلیمنٹ، آئین کی نقول لے کر پارلیمنٹ ہاؤس میں آئے۔
کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے، DMK پارٹی کے ٹی آر بالو اور ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی سمیت اِن ارکانِ پارلیمنٹ نے نعرے بھی لگائے۔ پارلیمنٹ اجلاس کے آج پہلے دن سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی زیر قیادت پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ کو بھی آئین کی نقول کے ساتھ دیکھا گیا۔ x