July 9, 2024 9:40 AM

printer

اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے منی پور میں تشدد سے متاثر کنبوں سے امدادی کیمپوں میں ملاقات کی

اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے منی پور میں تشدد سے متاثر کنبوں سے امدادی کیمپوں میں ملاقات کی ہے۔ کَل امپھال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے تشدد ترک کرنے اور امن کے ساتھ مل کر رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ منی پور کا اُن کا دورہ سیاسی اغراض پر مبنی نہیں ہے بلکہ انہوں نے متاثرہ کنبوں کے درد وکرب کو بانٹنے کیلئے ریاست کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اِس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ ریاست میں تشدد کا خوش اسلوبی کے ساتھ حل نکالنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جناب گاندھی نے منی پور کی گورنر Sushri Anusuiya Uikey سے بھی ملاقات کی اور منی پور کی صورتحال کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔

سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس قانون ساز پارٹی کے ریاستی سربراہ O Ibobi، منی پور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر K Meghachandra، کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ اور منی پور ریاست کے سلامتی کے مشیر میٹنگ میں موجودتھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں