June 13, 2024 10:22 AM

printer

اپریل 2024 کے مہینے میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے ملک کی صنعتی پیداوار آئی آئی پی میں پانچ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اپریل 2024 کے مہینے میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے ملک کی صنعتی پیداوار IIP میں پانچ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل 2023 میں صنعت کی پیداوار  چار اعشاریہ چھ فیصد تھی۔ اعدادو شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2024 کے مہینے کیلئے کانکنی کے شعبے کی اضافے کی شرح اپریل 2023 کے مقابلے چھ اعشاریہ سات فیصد تھی جبکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اضافی شرح تین اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ کی گئی اور اسی مدت کیلئے بجلی میں دس اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

البتہ صنعتی پیداوار کی شرح ماہانہ در ماہانہ کی بنیاد پر تین ماہ کے دوران کم رہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں