June 24, 2024 3:03 PM

printer

اٹھارہویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔نئے منتخب ارکان کو حلف دلایا جا رہا ہے۔ ایوان کے لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے پہلے حلف لیا

18 ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ نئے منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کو حلف دلایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو، جو لوک سبھا کے لیڈر بھی ہیں، ایوان کے ممبر کی حیثیت سے سب سے پہلے حلف دلایا گیا۔ عبوری اسپیکر Bhartruhari Mahtab نے جناب مودی کو حلف دلایا۔ اس کے بعد چیئر پرسن صاحبان کے پینل نے حلف لیا،جو اسپیکر کا انتخاب ہونے تک لوک سبھا کی کارروائی چلانے میں جناب ماہتاب کی معاونت کریں گے۔

BJP کے ارکانِ پارلیمنٹ رادھا موہن سنگھ اور فگن سنگھ کُلستے نے چیئرپرسن پینل کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔ البتہ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ K-Suresh، ڈی ایم کے پارٹی کے TR بالو اور ترنمول کانگریس کے سُدیپ بندیو پادھیائے نے پینل کے ارکان کے طور پر حلف نہیں لیا۔

بعد میں مرکزی وزیروں امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، شیوراج سنگھ چوہان، نتن گڈکری، منوہر لال، پیوش گوئل،   جیتن رام مانجھی، راجیو رنجن عرف للن سنگھ، ڈاکٹر ویریندر کمار، کرن رجیجو، چراغ پاسوان اور دیگر ارکان نے لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔

مرکزی وزیروں ایچ ڈی کمارا سوامی اور پرہلاد جوشی نے کنّر زبان میں حلف لیا جبکہ دھرمیندر پردھان اور     Jual Oram نے اڑیہ زبان میں حلف لیا۔ مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آسامی اور رام موہن نائیڈو نے تیلگو زبان میں حلف لیا۔ نئے منتخب ارکان کی حلف برداری کا سلسلہ جاری ہے۔

اِس سے پہلے آج صبح راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عبوری اسپیکر Bhartruhari Mahtab  کو حلف دلایا۔

پارلیمنٹ کے اِس اجلاس کے دوران بدھ کے روز نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ جمعرات کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ راجیہ سبھا کا اجلاس جمعرات کو شروع ہوگا۔

پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے مہینے کی 3 تاریخ کو ختم ہوجائے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں