June 23, 2024 9:34 AM

printer

اٹھارھویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس کَل سے شروع ہوگا

اٹھارھویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس کَل سے شروع ہوگا۔ اِس اجلاس کے دوران نومنتخبہ ارکان کی حلف برداری ہوگی۔ BJP کے سینئر رکن پارلیمنٹ Bhartruhari Mahtab کو عبوری اسپیکر مقرر کیا گیا ہے جو لوک سبھا کے نومنتخبہ ارکان پارلیمنٹ کو حلف دلائیں گے۔

نئی لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب اِس ماہ کی 26 تاریخ کو ہوگا جبکہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 27 جون کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ راجیہ سبھا کا اجلاس اِس ماہ کی 27 تاریخ کو شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں