June 15, 2024 9:59 AM

printer

اٹھارواںممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول آج سے ممبئی میں شروع ہو رہا ہے۔

ممبئی میں آج سات روزہ اٹھارہویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول، (MIFF) 2024 کا آغاز ہورہا ہے۔ اس کا آغازCharlie Hamilton-James  کی ہدایت کاری والی فلم Billy and Molly: An Otter Love Storyکے بھارتی پریمیئر سے ہوگا۔اس سال کے MIFFمیں 61 زبانوں میں 59 ملکوں کی 314 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

VC- Sweety Jain

ممبئی میں آج نیشنل جیوگرافک کی دستاویزی فلم

Billy and Molly: An Otter Love Story

کی نمائش کے ساتھ اٹھارہویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول MIFFکا آغاز ہورہا ہے۔ ساتھ ہی اس فلم کی نمائش دلی، کولکاتہ، چنئی اور پونے میں ہوگی۔ مسابقتی زمرے کیلئے ایک ہزار اٹھارہ کی ریکارڈ تعداد میں فلموں کی انٹری ہوئی ہے۔ بین الاقوامی اور قومی مسابقتی زمروں کیلئے معروف فلم ماہرین پر مشتمل تین سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعہ 118فلمیں منتخب کی گئی ہیں۔

اس سال کے MIFFمیں 61 زبانوں میں 59 ملکوں کی 314 فلموں کی نمائش ہوگی۔ ان میں آٹھ عالمی پریمیئرز، پانچ بین الاقوامی پریمیئرز، اٹھارہ ایشیا پریمیئرز اور 21بھارتی پریمیئرز شامل ہیں۔

اس سال کے فیسٹول میں پہلی بار ڈاکیومنٹری   Film Bazaar متعارف کرایا جارہا ہے۔ معروف فلم ساز 25 سے زیادہ ماسٹر کلاس، پینل مباحثے اور مخصوص موضوعات پر اوپن فورم میں حصہ لیں گے۔ ایک سینئر وارنر بردر اینی میٹر کے ذریعے Animation اور VFX  پرایک ورکشاپ کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔

ممبئی سے سویٹی جین کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ضمیررضوی

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں