September 8, 2024 10:14 AM

printer

اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے کہا ہے کہ بھارت یوکرین کے تنازعے کو حل کرنے میں ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے کہاہے کہ بھارت اور چین جیسے ممالک، یوکرین میں جاری تنازعہ کو حل کرنے میں رول ادا کرسکتے ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیرپوتن کی جانب سے تنازعے کو حل کرنے میں بھارت کی کوششوں کا اعتراف کئے جانے کے بعد 48گھنٹے سے بھی کم وقت میں محترمہ میلونی نے یہ بات کہی۔ اطالوی وزیراعظم نے شمالی اٹلی میں یوکرین کے صدر ولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات کے بعد کل یہ بات کہی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے زمین پر جاری تازہ پیشرفت پر بات چیت کی اور سردیوں کے موسم کی آمد کے تناظر میں یوکرین کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے گزشتہ مہینے کیف کا دورہ کیاتھا۔اس دوران وزیراعظم مودی نے جناب زیلنسکی سے کہاتھاکہ یوکرین اور روس دونوں کو وقت ضائع کئے بغیرمل کر جنگ کو ختم کرنا چاہئے اور بھارت خطے میں امن کی بحالی کیلئے سرگرم ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ جناب مودی نے کہاتھاکہ بھارت تنازعے کی شروع سے ہی امن کا حمایتی رہا ہے اور وہ بذات خود اس تنازعے کو سلجھانے میں اپنا تعاون دینے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم مودی کا 23 اگست کا یوکرین دورہ سال 1991 میں یوکرین کی آزادی کے بعد سے کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ تھا۔ یہ دورہ ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیرپوتن کے ساتھ ہوئی چوٹی کانفرنس مذاکرات کے 6 ہفتے بعد ہواتھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں