مغربی بنگال میں RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور Tala پولیس اسٹیشن کے سابق آفیسر انچارج ابھیجیت منڈل کو تین دن کیلئے CBI حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اُنہیں آج سیالدہ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔CBI نے اِن دونوں ملزموں کو کولکتہ میں RG Kar میڈیکل کالج میں، ایک زیر تربیت ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل سے متعلق کیس میں کَل رات گرفتار کیا تھا۔ اُن کے خلاف اِس واقعہ میں ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور FIR درج کرنے میں تاخیر کرنے کے الزامات ہیں۔
Site Admin | September 15, 2024 9:29 PM