August 23, 2024 9:34 PM

printer

آر جی کار اسپتال آبروریزی اور قتل کیس میں گرفتار واحد شخص سنجے رائے کو، آج کولکتہ کی سیالدہ کورٹ نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا

آر جی کار اسپتال آبروریزی اور قتل کیس میں گرفتار واحد شخص سنجے رائے کو، آج کولکتہ کی سیالدہ کورٹ نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اُسے آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سنجے کو کولکتہ پولیس کے ذریعے گرفتار کئے جانے کے بعد 14 دن کی پولیس تحویل میں دیا گیا تھا۔ بعد میں اُسے CBI کے سپرد کردیا گیا۔ RG Kar میڈیکل کالج معاملے میں مالیاتی بے ضابطگیوں اور بدانتظامی کی تحقیقات کو بھی SIT سے منتقل کرکے CBI کو بھیج دیا گیا ہے۔ آج کلکتہ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ CBI میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش سے تعلق رکھنے والی مالیاتی بے ضابطگیوں کے معاملات کی تحقیقات کرے۔ اِسی دوران، ریاست کے صحت کے سکریٹری نارائن سوروپ نگم نے ریزیڈینٹ ڈاکٹروں سے کام شروع کرنے کیلئے زور دیا۔
جناب نگم نے کہا کہ میڈیکل کالج کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ-نیز-وائس پرنسپل اور پرنسپل نے اپنے فرائض کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ چیسٹ میڈیسن کے ہیڈ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کا ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں