آج پانی سے متعلق عالمی دن منایا جارہا ہے، جس میں تازے پانی کی اہمیت اور پانی کے پائیدار بندوبست کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔ اِس سال کا موضوع ہے:’’گلیشیرس کا تحفظ‘‘
اس کے تحت عالمی سطح پر پانی کی سپلائی برقرار رکھنے میں گلیشیرس کے اہم رول اور آب وہوا کی تبدیلی کے تناظر میں اِنھیں محفوظ رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
بھارت کے پاس اپنی آبادی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے تازہ پانی کے دنیا کے ذخائر کا محض 4 فیصد ہے۔ حکومت پانی کی قلت سے نمٹنے اور پانی کے بندوبست کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اسکیمیں اور اقدامات نافذ کر رہی ہے۔ جل جیون مشن کے تحت پورے ملک میں 15 کروڑ سے زیادہ گھروں میں پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے۔ اٹل گراؤنڈ واٹر اسکیم کے ذریعے پانی کی سطح میں کمی آنے کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کی گئی۔ امرت سروور مشن نے آبی وسائل کو نئی جلا بخشی، نیز پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کا مقصد سنچائی میں پانی کے بہتر استعمال کو فروغ دینا ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے 5 لاکھ گاؤوں سے 25 لاکھ خواتین کو پانی کے نمونوں کی جانچ کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ پانی کی سپلائی کے نظام کے بندوبست کیلئے سرکار نے 5 لاکھ سے زیادہ پانی سمیتیاں تشکیل دی ہیں۔
اِدھر وزیر اعظم نریندر مودی نے پانی کی بچت اور پائیدار ترقی کے تئیں بھارت کے عہد کو دوہرایا ہے۔ جناب مودی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختلف تہذیبوں کے تعلق سے پانی کی نمایاں اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
اس موقع پر جل شکتی محکمے کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے ہریانہ میں پنچکلہ سے ملک گیر جل شکتی ابھیان Catch the Rain – 2025 کا آغاز کیا۔ مختلف وزارتوں کے اشتراک سے شروع کی گئی مذکورہ مہم میں بارش کے پانی کو بچاکر رکھنے، زیر زمین پانی کے ریچارج اور 148 ضلعوں میں پانی کی بچت کے معاملے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، جناب سی آر پاٹل نے دریائوں، چشموں اور جنگلات کے درمیان ماحولیاتی تعلق کو تقویت پہنچاتے ہوئے ایک اور مہم کا بھی آغاز کیا جس کاعنوان ہے “Jal-Jungle-Jan: Ek Prakritik Bandhan Abhiyan”
Site Admin | March 22, 2025 9:34 PM
آج پانی سے متعلق عالمی دن منایا جارہا ہے، جس میں تازے پانی کی اہمیت اور پانی کے پائیدار بندوبست کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے
