June 12, 2024 10:05 AM

printer

آج موہن چرن ماجھی کو اڈیشہ کے، بی جے پی سے وابستہ پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا جائے گا

اوڈیشہ میں نومنتخب وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی کی حلف برداری کی تقریب آج شام بھونیشور میں جنتا میدان میں ہوگی۔ جناب ماجھی کے ساتھ ساتھ دو نائب وزراء اعلیٰ کَنَکْ وردھن سنگھ دیو اور Pravati Parida بھی عہدے کا حلف لیں گے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ نوین پٹنایک کی قیادت والے بیجوجنتادل کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد بی جے پی، ریاست میں اپنے بَل بوتے، حکومت تشکیل دے رہی ہے۔ 52 سالہ ماجھی کو کَل شام بی جے پی کے مرکزی مشاہدین، مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ اور بھوپیندر یادو کی موجودگی میں اتفاق رائے سے، بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

بھونیشور کے ہمارے نامہ نگار نے بتایاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور مختلف دیگر مرکزی وزراء جوئل اورم، دھرمیندر پردھان، اشونی ویشنو، بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ، حلف برداری کی اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔

اوڈیشہ میں پہلے بی جے پی وزیراعلیٰ کے طور پر قبائلی رہنما موہن چرن ماجھی کی آج شام حلف براداری کے ساتھ ہی ریاست ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ 78 پارٹی اراکین اسمبلی اور 3 آزاد قانون سازوں کی حمایت پر مبنی خط گورنر کو سونپے جانے کے بعد گورنر رگھوبر داس نے    جناب ماجھی کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔     جناب ماجھی، دو نائب وزراء اعلیٰ کَنَکْ وردھن سنگھ دیو اور Pravati پری دا کے ساتھ حلف لیں گے۔

کَنَکْ وردھن سنگھ دیو، پٹنہ گڑھ سے جبکہ Pravati پری دا، نیما پاڑا سے رکن اسمبلی ہیں۔ BJP سے تعلق رکھنے والے چار دیگر اراکین اسمبلی بھی آج وزیر کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔

نامزد وزیراعلیٰ ماجھی حلف برداری سے پہلے پوری کے بھگوان جگناتھ مندر کا دورہ کریں گے اور اُن کا آشیرواد لیںگے۔

بھونیشور کے جنتا میدان میں ہونے والی تقریب حلف برداری کیلئے سکیورٹی کی خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ حلف براداری کی تقریب شام چار بج کر 55 منٹ پر ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں