جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج فنکار کمیونٹی کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر سری نگر میں ٹیگورہال میں جشن بہار روایتی رقص فیسٹیول میں فنکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے پولیس اور حفاظتی دستوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ جموں وکشمیر کے عوان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ جناب منوج سنہا نے مزید کہاکہ وہ جموں وکشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی اور اُن کے حامیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
Site Admin | June 13, 2024 10:27 AM