NEET-UG امتحان میں بیٹھنے والے اُن ایک ہزار 563 طلباء کا دوبارہ امتحان آج ہورہا ہے جنہیں Grace مارکس یا تلافی کے طور پر نمبر دیئے گئے تھے۔ اِس مہینے کے اوائل میں جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن میں امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی نے کہا تھا کہ یہ دوبارہ امتحان دوپہر دو بجے سے شام 5 بجکر 20 منٹ تک ہوگا۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی رپورٹ کے تعلق سے سپریم کورٹ کے مشاہدے کے مطابق اِن طلباء کا دوبارہ امتحان کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ جو متاثرہ طلباء دوبارہ امتحان نہیں دینا چاہتے، اُن کے نتیجے کا اعلان گزشتہ مہینے کی 5 تاریخ کو کرائے گئے امتحان میں حاصل ہونے والے اصل نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔