آئی پی ایس افسر منوج کمار ورما کو آج کلکتہ پولیس کے نئے کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ 1998 بیچ کے IPS افسر ورما، مغربی بنگال کے امن وقانون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ADG کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ورما نے وِنیت کمار گوئل کی جگہ لی ہے جنہیں مغربی بنگال پولیس کے ADG کے عہدے اور اسپیشل ٹاسک فورس کے IGP کے طور پر ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ یہ ٹرانسفر، گذشتہ مہینے کولکتہ میں RG Kar میڈیکل کالج میں ایک زیر تربیت ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔ کولکتہ پولیس کے ڈپٹی کمشنر (شمال) ابھیشیک گپتا کو، کمانڈنٹ کے طور پر، ایسٹرن فرنٹیئر رائفلز میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
Site Admin | September 17, 2024 9:28 PM