بھارت کے محکمہئ موسمیات، IMD نے ملک کے شمال مغربی، شمال مشرقی، مغربی، وسطی اور جنوبی حصوں اگلے چند روز کے دوران دور-دور تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ آج کرناٹک کے زیادہ حصوں اور ہفتے کے روز تک وسطی مہاراشٹر کے زیادہ تر حصوں میں دور-دور تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ چار روز کے دوران بہت شدید بارش ہوگی۔
دلّی کے موسمیات کے محکمے نے آج بھاری بارش کے ساتھ عام طور پر آسمان ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ کَل سے اگلے 5 روز تک ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔×