October 13, 2024 9:34 PM

printer

آئی ایم ڈی نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اورساحلی آندھراپردیش میں اگلے چار دن کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ساحلی آندھرا پردیش میں اگلے چار دن کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس نے گجرات، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، مدھیہ پردیش، وِدربھ اور چھتیس گڑھ میں بھی ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون، بہار اور جھارکھنڈ کے باقی حصوں، پورے مغربی بنگال، سکّم اور چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، آسام اور میگھالیہ سے ختم ہوگیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے اگلے دو دن کے دوران ملک کے باقی حصوں سے بھی ختم ہوجانے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں