ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 12, 2024 10:37 AM

printer

آئی ایم ڈی نے اروناچل پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر اور گجرات میں اگلے چار دن تک موسلادھاربارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے اروناچل پردیش، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، مہاراشٹر، گجرات اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی حصوں میں اگلے چار روز کے دوران موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق لکشدیپ، کرناٹک، ناگالینڈ، منی پور، میزوم، تریپورہ اور تلنگانہ میں پورے ہفتے ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسمیات سے متعلق ایجنسی نے انڈومان نکوبار جزائر، آسام اور میگھالیہ میں اگلے دو روز کے دوران دور دور تک ہلکی سے اوسط بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے دفتر نے یہ بھی کہا ہے کہ گجرات، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بہار، مہاراشٹر،  چھتیس گڑھ، اوڈیشہ کے کچھ حصوں، مغربی بنگال اور سکم کے باقی ماندہ حصوں سے اگلے دو روز کے دوران جنوب مغربی مانسون کے چلے جانے کے لیے حالات سازگار ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں