ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2024 10:17 AM

printer

آئی ایم ڈی نے اترپردیش کے کچھ حصوں اور مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ کے گنگا کے طاس کے علاقوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران شدید سے بہت شدید گرمی کی پیشگوئی کی

بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے اترپردیش کے کچھ حصوں اور مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ کے گنگا کے طاس کے علاقوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران شدید سے بہت شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

IMD نے اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش، جموں ڈویژن اور اوڈیشہ کے کچھ حصوں میں بھی اسی مدت کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

البتہ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ اگلے تین روز میں مشرقی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔

IMD نے کہاہے کہ اوڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش اور شمال مغربی خلیج بنگال کے کچھ حصوں میں اگلے دو تین دن میں مزید پیشقدمی کرنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔  IMD نے ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے چار سے پانچ روز کے دوران شدید سے بہت شدید گرمی کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

دلی میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 اعشاریہ سات ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں