ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 23, 2024 10:05 AM

printer

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے بھارت کی جی ڈی پی سے متعلق اپنی پیشگوئی میں اِس کی شرحِ ترقی سات فیصد برقرار رکھی ہے۔

بین الاقوامی مالی فنڈ IMF نے اپنی پیشگوئی میں، 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران، بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح ترقی، 7 فیصد برقرار رکھی ہے۔ IMF نے اپنے تازہ ترین عالمی اقتصادی خاکے میں کہا ہے کہ اُمید ہے کہ بھارت اگلے مالی سال 2025-26 میں، ساڑھے چھ فیصد کی شرح سے ترقی کرے۔

اِدھر Deloitte India کے تازہ ترین اقتصادی جائزے میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال میں، بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح 7 سے، سات اعشاریہ دو فیصد تک رہے گی۔

IMF نے جولائی کے اپنے تخمینے میں، امریکہ کی شرحِ ترقی 2024 میں، دو اعشاریہ چھ فیصد بتائی تھی، جبکہ اُس نے اِسے بڑھا کر دو اعشاریہ آٹھ فیصد کردیا ہے۔

IMF نے اپنی پیشگوئی میں، اِس سال اور اگلے سال، عالمی شرحِ ترقی، تین اعشاریہ دو فیصد ہی برقرار رکھی ہے۔ پیشگوئی میں چین کی شرحِ ترقی، پانچ فیصد سے کم کرکے چار اعشاریہ آٹھ فیصد کردی گئی ہے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں