IIT دلی اور پرساربھارتی دلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں آج سے دو روزہ روبو مسابقہ DD-Robocon ‘India 2024 کی میزبانی کریں گے۔ 45 سے زیادہ کالجوں، اداروں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 750 سے زیادہ طلبہ اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے کے دوران روبوٹس مختصر وقت میں پیچیدہ کام کرنے کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ DD-Robocon کی فاتح ٹیم بین الاقوامی ایشیا بحرالکاہل براڈ کاسٹنگ یونین روبوکون 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرے گی، جو ویتنام کے QuangNinh میں منعقد ہوگا۔
Site Admin | July 13, 2024 9:39 AM