اِنڈیا اِنرجی ویک 2025 آج سے نئی دلی کے یشو بھومی میں شروع ہوگا۔ انڈیا اِنرجی ویک 2025 عالمی توانائی کے کیلینڈر میں ایک ایسا اہم پروگرام بننے جا رہا ہے، جو پچھلے ایڈیشنز کی تیز رفتار ترقی کو جاری رکھے گا۔ نئی دلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر Hardeep Singh Puri نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اِس چار روزہ بڑے پروگرام کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے۔
700 سے زیادہ نمائش کار اور 70 ہزار عالمی توانائی کے پیشہ ور افراد، اختراع، شراکت داری اور مستقبل پر مبنی توانائی کے مستقبل کے قیام کے مقصد سے اس چار روزہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ کَل نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی آج اس پروگرام کا افتتاح ورچوئل وسیلے سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب وزارتوں اور CEO کی شرکت کے لحاظ سے عالمی سطح پر توانائی کے شعبے کی دوسری سب سے بڑی تقریب ہوگی، جس میں خلاء پر مبنی نمائش اور کئی اجلاس ہوں گے۔ اس کانفرنس میں عالمی سطح کے توانائی کے رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین، توانائی کے تحفظ، استحکام، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مستقبل میں کاربن کے کم اخراج جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ تقریب پردھان منتری اُجولا یوجنا کے تحت بھارت کی کامیابی کو اجاگر کرے گی۔ جناب پوری نے مزید کہا کہ کینیڈا، جرمنی، جاپان، امریکہ اور برطانیہ سمیت 10 ممالک اس تقریب میں اپنے پویلین قائم کریں گے۔