اِس مہینے کی 26 تاریخ کو ہونے والی مہاشیو راتری کیلئے، جو پریاگ راج میں مہاکمبھ کا آخری دن ہے، تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ تیاریوں کے حصے کے طور پر اترپردیش کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور DGP پرشانت کمار آج مہا کمبھ علاقے پہنچے اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
عظیم الشان روحانی اجتماع کے آخری دن بالخصوص مہا شیو راتری کے پوتر موقعے کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ 59 کروڑ 19 لاکھ سے زیادہ عقیدتمند اب تک مہا کمبھ میں پوتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔
مہا کمبھ میلہ اب اپنے آخری مراحل میں ہے۔ آخری اور اہم اسنان، مہا شیو راتری کے موقع پر ہوگا۔ ایک کروڑ سے زیادہ عقیدتمند پوتر ڈبکی لگانے کیلئے روزانہ مہا کمبھ پہنچ رہے ہیں۔ اِس کے پیش نظر اترپردیش کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور DGP پرشانت کمار نے کشتی سے سنگم گھاٹوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران افسران کو گائیڈ لائنس بھی فراہم کی گئیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ آخری دن ڈبکی لگانے، ٹریفک کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے، بھیڑ بھاڑ کے بندوبست اور ختم ہفتے کی بھیڑ سے نمٹنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔DGP کمار نے بتایا کہ پولیس، مہاکمبھ میں ماحول کو خراب کرنے کی کسی بھی شرپسندانہ کوشش پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اِس طرح کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کہا کہ اب تک 50 سے زیادہ FIRs درج کی جاچکی ہیں۔
مہا کمبھ کا آخری دن عالمی شہرت یافتہ عظیم الشان تقریب کا آخری دن ہوگا۔ اس تقریب میں پوری دنیا کے لاکھوں عقیدتمندوں نے حصہ لیا ہے۔
Site Admin | February 21, 2025 9:45 PM
اِس مہینے کی 26 تاریخ کو ہونے والی مہاشیو راتری کیلئے، جو پریاگ راج میں مہاکمبھ کا آخری دن ہے، تیاریاں شروع ہوگئی ہیں
