اِس مہینے کی چار تاریخ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اچھال آیا اور یہ چھ کھرب 76 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی کرنسی کے اثاثوں میں 9 ارب سات کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ پانچ کھرب 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اِدھر سونے کے ذخائر میں ایک ارب 56 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور یہ 79 ارب 36 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ x