ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ سے متعلق تنظیم EPFO میں، اس سال جولائی میں اب تک کے سب سے زیادہ تقریباً 20 لاکھ ممبر شامل ہوئے ہیں، جو گذشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے دو اعشاریہ چار تین فیصد زیادہ ہے۔ محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کَل نئی دلی میں EPFO کا جولائی کا تنخواہوں سے متعلق عارضی ڈیٹا جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ اپریل 2018 کے بعد سے جب سے تنخواہوں کے عارضی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اعداد و شمار سے اشارہ ملتا ہے کہ اِس سال جون کے دوران تقریباً دس لاکھ باون ہزار نئے ممبران نے اندراج کرایا ہے۔ 18 سے 25 سال کی عمرکے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو تقریباً 9 لاکھ ہے۔x
Site Admin | September 24, 2024 9:49 AM