ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 9, 2025 9:34 PM

printer

اِس برس یوم جمہوریہ کی پریڈ میں تقریباً دس ہزار خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے

اِس برس یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کیلئے تقریباً 10 ہزار خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اِن مہمانوں میں سرپنچ حضرات، قدرتی آفات کی صورت میں امدادی کام کرنے والے کارکن، بہترین کارکردگی انجام دینے والے Water Warriors، ہینڈلوم اور دستکاری کے کاریگر، من کی بات کے شرکا، My Bharat کے رضاکار، شمال مشرقی ریاستوں کے مہمان اور بہترین اسٹارٹ اپس شامل ہیں۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ مدعو کئے گئے کچھ مہمان اپنے مثالی فنپاروں کو اپنے ساتھ لا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعے آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جانے کو یقینی بناسکیں۔پیرا اولمپک کے دستے، شطرنج اولمپیاڈ کے تمغے جیتنے والے، Bridge ورلڈ گیمز کے چاندی کے تمغے جیتنے والے اور اسنوکر عالمی چمپئن شپ کے سونے کے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں