ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 26, 2024 9:47 PM

printer

اِسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ بھارت کی کاوشیں اگلے دس برسوں میں عالمی خلائی معیشت میں اپنے تعاون کو توسیع دے کر دس فیصد کرنے کا عزم رکھتی ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج بھارت کے خلائی پروگرام کو وسیع تر بلندیوں تک پہنچانے میں بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم ISRO کے تعاون کی ستائش کی۔ نئی دلّی کے آکاشوانی کے رنگ بھون میں سردار پٹیل میموریل لیکچر 2024 کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں صدر جمہوریہ مرمو نے اپنے پیغام میں سردار پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ نے اجاگر کیا کہ سردار پٹیل، آزادی کے بعد بہت سے رجواڑوں کی ریاستوں کے سیاسی اتحاد کے ذریعے جدید بھارت کے معمار ہیں۔ صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیچو آف یونٹی سردار پٹیل کی بیش بہا وراثت کو ایک بھرپور خراجِ عقیدت ہے۔
”نئی جہتوں کی جستجو میں بھارتی خلائی سفر“ سے متعلق سردار پٹیل میموریل لیکچر 2024 دیتے ہوئے ISRO کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ بھارت کی کاوشیں اگلے دس برسوں میں عالمی خلائی معیشت میں اپنے تعاون کو توسیع دے کر دس فیصد کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اِس وقت عالمی خلائی معیشت میں بھارت کا تعاون صرف دو فیصد ہے اور یہ کہ ملک اِس میں توسیع کرنا چاہتا ہے۔ اسرو کے سربراہ نے خلائی شعبے میں مصروف مزید متعلقہ فریقین سے وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اِسرو کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے خلائی شعبے میں اصلاحات کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت نے بھارتی خلائی پالیسی 2023 کا آغاز کیا اور خلائی شعبے کیلئے غیرملکی براہِ راست سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی۔ انھوں نے کہا کہ اِس وقت خلائی شعبے میں 200 سے زیادہ اسٹارٹ اَپس ہیں جبکہ 2014 میں اِس شعبے میں صرف ایک اسٹارٹ اَپ تھا۔
خلائی شعبے میں ملک کے وسائل کو بروئے کار لانے کی پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ بھارت برآمدات پر اپنے انحصار کو کم کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔
بھارت کے آنے والے خلائی مشنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ اِسرو آنے والے سالوں میں اپنا پہلا بنا عملے کا مشن گگن یان لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بھارت اندرون ملک تیار اپنے الیکٹرک Thrusters کی آزمائش کرے گا جو سیٹلائٹس کو اپنے مطلوبہ مدار میں لے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے پرسار بھارت کے چیئرمین نونیت سہگل نے کہا کہ چندریان جیسی کامیابیوں نے ملک کے اعتماد کو استحکام بخشا ہے اور ملک کے عوام کو اُس پر فخر ہے۔
پرسار بھارتی کے CEO گورَو دِویدی اور آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل Pragya Paliwal بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔
عظیم ویژنری سردار ولبھ بھائی پٹیل، جن کے ذہن میں قومی آہنگی، اولین حیثیت رکھتی تھی۔ ان کی یاد میں آکاشوانی کی جانب سے سردار پٹیل یادگاری لیکچر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس عظیم روایت کا آغاز 1955 میں ہوا تھا۔ ماضی میں C راج گوپال چاری، ڈاکٹر ذاکر حسین، مرار جی ڈیسائی، ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام، جینت Narlikar، ایم۔ ایس۔ سوامی ناتھن، ارون جیٹلی، اجیت ڈوبھال اور ڈاکٹر ایس جے شنکر جیسی ممتاز ہستیوں نے بھارت اور اس کی سماجی و معاشی ترقی سے متعلق وسیع موضوعات پر یہ باوقار یادگاری لیکچر دیا ہے۔سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر، جو اب اتحاد کا قومی دن کے نام سے جاناتا ہے۔ اس ماہ کے آخر میں اس لیکچر کی ریکارڈنگ آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک پر نشر کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں