ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 9:52 PM

printer

اِسرو، آج رات سری ہری کوٹہ میں اپنے خلائی اسٹیشن سے دو سیٹلائٹ چھوڑے گا تاکہ مدار میں خلائی جہازوں کی Docking اور Undocking کے عمل کا مظاہرہ کرسکے

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اِسرو نے خلا میں Docking تجربے سے متعلق مشن، جس کا نام Spadex ہے، پر عمل آوری کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اِس مشن کے دوران مدار میں خلائی جہاز کی Docking اور Undocking کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے آج رات PSLV-C60 راکٹ کے ذریعے اِس کو خلا میں بھیجا بھیجے گا۔ اور دو سیارچوں SDX01 جن کو چیزر کا بھی نام دیا گیا ہے اور SDX02 جس کو ٹارگیٹ کا بھی نام دیا گیا ہے، 55 ڈگری کے جھکاؤ پر تقریباً 66 دن کے مقامی وقت کے دورانیے کے ساتھ 470 کلو میٹر کے ایک گول مدار میں پہنچائے گا۔ ٹارگیٹ اور چیزر سیٹلائٹس 10 سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک ہی مدار میں پہنچائے جائیں گے۔
Spadex مشن کی کامیابی کے بعد بھارت اُن ملکوں میں شامل ہوجائے گا جو کامیابی کے ساتھ انسانی خلائی پروازوں اور سیٹلائٹ کو سروسنگ مشن انجام دے پاتے ہیں۔
یہ کم خرچ والی ٹیکنالوجی پر مشتمل مشن ہے جس سے بھارت چاند پر اپنے مشن اور اپنا ایسا بھارتی انترکش اسٹیشن تیار کرنے کی منصوبہ سازی کرسکے گا جہاں سیٹلائٹ کو ٹھہرایا جاسکے اور پھر اُنھیں زمین پر واپس لایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں