ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 4, 2024 10:04 AM

printer

اِسرو، آج دوپہر سری ہری کوٹہ سے، یوروپی خلائی ایجنسی کے Proba 3 سیارچے خلاء میں بھیجے گی۔

بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو، آج سہ پہر چاربج کر آٹھ منٹ پر PSLV-C59-Proba 3 مشن خلاء میں بھیجے گی۔ یہ مشن سری ہری کوٹہ میں قائم ستیش دھون خلائی مرکز سے بھیجا جائے گا۔ Proba 3، اِسرو کا، نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ، تجارتی مشن ہے۔ PSLV-C59، یوروپ کی خلائی ایجنسی کے Proba 3 سیارچوں کو، انتہائی بیضوی مدار میں پہنچائے گا۔ اس کیلئے اُلٹی گنتی کَل دوپہر دو بج کر 38 منٹ پر شروع کی گئی تھی، جو لگاتار جاری ہے۔

سری ہری کوٹہ میں راکٹ میں، رقیق ایندھن بھرنے کا عمل جاری ہے اور اِسرو کے سائنس داں لگاتار راکٹ کے کَل پرزوں کی جانچ کر رہے ہیں۔  Proba 3، 144 میٹر طویل سیارچہ ہے، جس کا وزن 3 ہزار 550 کلوگرام ہے اور اس میں دو سیارچے ہیں۔ ان سیارچوں کو ایک ساتھ داغا جائے گا۔ اس میں سے الگ سیارچے کا وزن 310کلوگرام ہے اور یہ سورج کی باہری سطح کی تحقیقات کرے گا۔ اس کے علاوہ اس میں Oculter سیارچہ ہے، جس کا وزن 240 کلو گرام ہے، جو سورج کے ارد گرد سائنسی تجربات کرے گا۔ یہ دونوں ہی سیارچے ایک مشن کے تحت بھیجے جارہے ہیں، جو خلاء میں ایک دوسرے کے قریب رہ کر گردش کریں گے اور کارکردگی انجام دیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں